LIVE

امریکی پیزا کمپنی نے 'سانپ پیزا' متعارف کرادیا

ویب ڈیسک
November 08, 2023
 

پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک قدیم ریسٹورینٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

آپ نے مختلف فلیور کے پیزا کھائے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے فلیور کے بارے میں بتائیں گے جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک قدیم ریسٹورینٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

اس نئے فلیور کے پیزا میں سانپ کے گوشت کے ساتھ کالی مشروم اور سور کے گوشت کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ اس میں مخصوص قسم کے ساسز کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپ کے گوشت کو ہانگ کانگ میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور خاص طور پر سرد موسم میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ہانگ کانگ کے مقامی افراد کا کہنا ہےکہ سانپ کے گوشت میں بہت سی خصوصیات چھپی ہوتی ہیں جو ہماری جلد کو بہتر کرنے اور سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ہانگ کانگ کے علاوہ ویتنام اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سانپ کے گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے۔