LIVE

آئی جی سندھ کا ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس

کاشف مشتاق
March 28, 2024
 

کراچی:  آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

کراچی پولیس کے سینیئر افسر ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں  ڈی آئی جی کے  بیٹے عاشر مہیسر کو مختلف مقامات پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کاحکم دیا ہے۔

 آئی جی سندھ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائےگا۔ 

 ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے ویڈیو کو بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قراردیا تھا۔