LIVE

پولیس یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

حفصہ عثمان
April 26, 2024
 

کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا، عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے: وکیل درخواست گزار۔

لاہور: پولیس کا یونیفارم پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی۔

وقار علی کے وکیل آفتاب باجوہ کا کہنا تھا کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا، عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے۔

سیشن کورٹ لاہور نے درخواست گزار سے تھانے کے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی جسے اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ حکومت نے مریم نواز کے اس عمل کو خواتین پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے درست اقدام قرار دیا تھا۔