LIVE

عید الاضحیٰ 2024: کراچی میں مویشی منڈی کہاں لگے گی؟ جگہ اور تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
April 26, 2024
 

 مالیاتی خدمات کے لیے بڑے بینکوں کے اے ٹی ایمز اور عارضی برانچیں بھی قائم کی جائیں گی: اعلامیہ__فوٹو: فائل

کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی۔

اس حوالے سے مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈی تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر 1000 ایکڑ  رقبے پر لگائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق مالیاتی خدمات کے لیے بڑے بینکوں کے اے ٹی ایمز اور عارضی برانچیں بھی قائم کی جائیں گی۔

مویشی منڈی میں ہنگامی طبی امداد کی سہولت کے ساتھ ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔