LIVE

کراچی:سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کا 26 افراد کے قتل کا اعتراف

ویب ڈیسک
July 26, 2016
 

 


قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلراور سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔


تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے جن میں پولیس اہلکاروں سمیت مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔


ملزم عمران سعید کے مطابق وہ ایک سیاسی جماعت کےسیکٹر انچارج کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم سانحہ عاشورہ کے بعد جلاو ٔگھیراو میں ملوث ہے۔


جبکہ 9اپریل 2008کو کراچی میں ہونے والے سانحہ طاہر پلازہ میں بھی ملوث ہے جس میں آتش گیر مادہ پھینک کر وکلا کے دفاتر جلا دیے گئے تھے۔


ملزم عمران سعید سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر ہے اور اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کیا تھا۔