LIVE

کراچی میں 29 جنوری کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،مصطفیٰ کمال

ویب ڈیسک
January 24, 2017
 

 

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 29 جنوری کو کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ جو لوگ کراچی کی ترقی چاہتے ہیں ان سب کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہناتھا کہ ماضی میں جو لوگ کراچی کے حکمران بنے بیٹھے تھے انہوں نے شہر کو تباہ کر دیا۔ گورنر ہاؤس میں بھی ایک پارٹی کا نمائندہ تھا لیکن کراچی کے باسیوں کو تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔

اس سے پہلے مصطفیٰ کمال نے انیس قائمخانی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن اور حیدری کا دورہ کیا اور دکانداروں اور عوام سے 29 جنوری کو ہونے والے پاک سر زمین پارٹی کے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کو تاریخی پذیرائی ملی ہے، شیطان دوست قوتیں راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہیں مگر وہ اپنے لوگوں کو سچ بتانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔