LIVE

جے آئی ٹی کے فیصلے کو پبلک کیا جائے ،سراج الحق

ویب ڈیسک
April 23, 2017
 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کے فیصلے کو پبلک کیا جائے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے بیان کو سچ نہیں مانا، پاناما اسکینڈل میں آنے والے تمام ناموں کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی کا بنایا جانا تاریخی فیصلہ ہے،پاناما کیس کے بعد ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہونے چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوام کو سو سو بار سبز باغ دکھاچکے ہيں ، دونوں جماعتوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا اور دھوکا دیا۔