LIVE

کراچی: دو دریا کے ریسٹورینٹ میں ویٹر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

جنگ نیوز
September 07, 2019
 

فائل وٹو

کراچی: ساحل پولیس نے دو دریا پر واقع ریسٹورنٹ میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ویٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم نہ ہوسکا۔

ساحل پولیس کے مطابق دو دریا پر واقع نجی ریسٹورنٹ میں دو دن قبل مظفر نامی شخص اپنی دوست کے ہمراہ کھانا کھانے گیا، اس دوران خاتون مہوش وہاں بنے خواتین کے باتھ روم میں گئیں تو نشے میں دھت ایک ویٹر دیوار کود کر اندر آگیا اور خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے لگا جس پر خاتون نے شور مچادیا، واقعے کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ 

ایس ایچ او غزالہ پروین کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ ویٹر ضیا الدین کے خلاف درج کرلیا ہے تاہم اس کے بعد سے ویٹر فرار ہے جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔