LIVE

پاک افغان سرحد پر دیسی ساختہ بم کے حملے میں فوجی جوان شہید

ویب ڈیسک
December 19, 2019
 

پاک افغان سرحد پر  دیسی ساختہ بم کے حملے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوجی جوان لنڈی کوتل میں کنڈاؤسرکے قریب سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے جب حملہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  آئی ای ڈی حملے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 جوان زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے جوان کانام لانس نائیک تقدیر علی اورکزئی ہے ۔