LIVE

چین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی خصوصی کٹس پاکستان بھیج دیں

فاروق اقدس
January 29, 2020
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: چین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی خصوصی کٹس پاکستان روانہ کردیں جو  ایک سے دو روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مشکوک مریضوں اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیلئے چین سے یہ کٹس بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

 یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جسے چین نے کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس فراہم کی ہیں۔