LIVE

کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز  نے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلڈرز اور متاثرین نے نسلہ ٹاور پر مظاہرہ کیا جبکہ احتجاج میں شامل بلڈرز  نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی۔

مظاہرین نے شاہراہ فیصل جانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئی جبکہ پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

مظاہرے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرکے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، انسداد تجاوزات کا عملہ، رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دیکر گرانے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ٹاور کو گرانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔