سوشل میڈیا پر اسکول یونیفارم پہنی لڑکیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طالبات بری طرح سے ایک دوسرے کو پیٹ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کا یہ گروپ بھارتی شہر بنگلور کے مقامی اسکول سے تعلق رکھتا ہے جو سڑک پر بری طرح ایک دوسرے سے لڑرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہےکہ طالبات کی لڑائی بنگلور میں کس جگہ اور کیوں ہوئی ہے۔
تاہم وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبات ایک دوسرے کی پٹائی کے دوران بری طرح سے ایک دوسرے کی چوٹیاں بھی کھینچ رہی ہیں جب کہ اس دوران ڈنڈے کابھی استعمال کیا گیا۔