ویڈیو: خاتون گھٹنوں تلے بیٹھ کر پروپوز کرنیوالے شخص کو کھری کھری سنا کر چلتی بنی

کہا جاتا ہے کہ جب تک یقین نہ ہو کہ آپ جسے پسند کرتے ہیں وہ بھی آپ کو پسند کرتی ہے یا آپ کی طرح آپ کی خواہشمند ہے اس وقت تک عوامی سطح پر اظہار کرنے سے گریز کریں کیوں کہ کبھی کبھی یہ کوشش خاصی مہنگی بھی پڑ سکتی ہے اور جب بات آگے بڑھ جائے تو بے عزتی اور سبکی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسے ہی شخص کی ویڈیو وائرل ہے جنہیں خاتون کو ایک بین الاقوامی فوڈ چین میں پروپوز کرنا مہنگا پڑگیا۔

وائرل ویڈیو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کی ہے جہاں ایک سیاہ فام شخص نے خاتون کو انگوٹھی سے پروپوز کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں سیاہ فام خاتون کو آرڈر کے لیے قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، باری آنے پر خاتون جیسے ہی کیشیئر کے سامنے جاتی ہے، خاتون کو پسند کرنے والا شخص ان کے عقب میں گھٹنوں کے بل انگوٹھی لیے خاتون کے پیچھے بیٹھ جاتا ہے اور اظہار محبت کرتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کو بھرے مجمع میں لوگوں کے سامنے زیر غور شخص کی حرکت پر شرمندہ  سا  اور  کچھ کہتے دیکھا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خاتون اس شخص کی طرف منہ کیے بغیر کیشیئر کے رخ ہی منہ کیے کھڑی رہتی ہے۔

بعد ازاں خاتون کچھ کہتی ہوئی اس شخص کی محبت کے اظہار کو بے دردی سے مسترد کرتے ہوئے پاؤں پٹختی چلی جاتی ہے جس کے بعد وہ شخص خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے کھانے کی ٹرالی کو کھینچتا ہوا لے جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :