LIVE

شان مسعود کے ولیمے کی تقریب میں سابق کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کی شرکت

فیضان لاکھانی
January 27, 2023
 

قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی ہوٹل میں آج  ہو رہی ہے۔

شان مسعود بھی اپنی اہلیہ نیشے کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئے، تقریب سے قبل شان کا فوٹو شوٹ ایک ولا میں منعقد ہوا تھا۔

ولیمے کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، فواد عالم، سعود شکیل ،سہیل خان، دانش عزیز، حسان خان  اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ معروف شخصیات بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی،چیف سلیکٹر ہارون رشید،پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، سابق کرکٹرز وسیم باری، جلال الدین، عبدالرقیب اور صادق محمد نے بھی شان مسعود کے ولیمے میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ شان مسعود کے نکاح کی تقریب رواں ہفتے پشاور میں ہوئی تھی۔