LIVE

روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا—فوٹو: فائل

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق  آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔