LIVE

’حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں‘

ویب ڈیسک
March 31, 2023
 

شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاس داری سے روکنا چاہتے ہیں: صدر تحریک انصاف/ فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

سابق اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے وہ  سیدھا جیل جائیں گے، حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاس داری سے روکنا چاہتے ہیں، آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔