پارلیمنٹ سے منظور بل کے بعد نواز شریف کا کیس پھر سے کھولا نہیں جاسکتا: علی ظفر

نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نااہل قرار دیا گیا مگر سپریم کورٹ نے یہ سزا بعد میں ختم کردی تھی: ہارون الرشید/ فائل فوٹو
 نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نااہل قرار دیا گیا مگر سپریم کورٹ نے یہ سزا بعد میں ختم کردی تھی: ہارون الرشید/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کے نتیجے میں نواز شریف کا کیس پھر سے کھولا نہیں جاسکتا۔

جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید نے علی ظفر سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نااہل قرار دیا گیا مگر سپریم کورٹ نے یہ سزا بعد میں ختم کردی تھی۔

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ انصاف یہی ہے کہ جو کچھ غلط ہوا ہے اسے درست کیا جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ازخود نوٹس کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کو صحافیوں کی شرارت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں ہے۔ 

بیرسٹر علی ظفر نے فواد چوہدری کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شرارت کی کوئی بات نہیں ہے، یہ عدالت کا فیصلہ ہے  جس طرح کسی اور بینچ کا فیصلہ ہوتا ہے، اس فیصلے کو بھی عزت سے دیکھنا چاہیے،چاہے آپ فیصلے پر بات کریں یا تنقید کریں۔

مزید خبریں :