LIVE

پنجاب سے بڑی مقدار میں گندم کے پی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 10 ہزار بوریاں پکڑی گئیں

ویب ڈیسک
April 06, 2023
 

، گندم ٹریلر میں لوڈ کر کے جنوبی پنجاب کےمختلف اضلاع سے صوبہ خیبر پختونخواہ لے جائی جا رہی تھی: ڈی سی چکوال. فوٹو فائل

چکوال میں محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار گندم کی بوریوں سے بھرے 12 ٹریلر قبضے میں لے لیے۔

ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین ملک کے مطابق گزشتہ رات محکمہ فوڈ چکوال نے موٹر وے کلرکہار سے اسمگل کی جانے تقریبا 10 ہزار گندم کی بوریاں قبضہ میں لے لیں۔

انہوں نے بتایا کہ گندم ٹریلر میں لوڈ کر کے جنوبی پنجاب کےمختلف اضلاع سے صوبہ خیبر پختونخواہ لے جائی جا رہی تھی۔

اسمگل کی جانے والی گندم کی بوریاں سرکاری گودام پی آر سینٹر چکوال میں جمع کرا دی گئی ہیں۔