LIVE

دوران عدت نکاح کےکیس میں عمران خان عدالت طلب

رضوان یوسفزئی
December 15, 2023
 

سینئر سول جج قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کے کیس میں عمران خان کو 18 دسمبر کو عدالت طلب کر لیا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عدت کے دوران بشریٰ بی بی سے نکاح سے متعلق کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عدالت نے طلب کر لیا۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کے کیس میں عمران خان کو 18 دسمبر کو عدالت طلب کر لیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری یقینی نہیں ہو سکی، جیل سپرینٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کر دیے ہیں، دوران عدت نکاح کے کیس کی آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہو گی۔