LIVE

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا

ویب ڈیسک
June 11, 2024
 

فوٹو:فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

پیر کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ جیکب آباد، سبی46، موہن جو دڑو،گوجرانوالہ، خیرپور،سکھر 45،ملتان،ڈیرا غازی خان،ڈیرا اسماعیل خان43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،فیصل آباد، پشاور 42، اسلام آباد41، مظفر آباد 40 ، کراچی، ٹھٹہ36 ، کوئٹہ35 اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔