LIVE

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار، دو نے اعتراف جرم کرلیا

ویب ڈیسک
June 15, 2024
 

سانگھڑ  میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

گزشتہ روز صبح سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں دل خراش واقعہ پیش آیا تھا۔ بااثر وڈیرے کی زرعی زمین میں اونٹ داخل ہوا تو وڈیرے کو غصہ آگیا اور ملازمین کے ہمراہ مل کر اونٹ کو پکڑ کر پہلے تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی جس کے باعث اونٹ زخمی ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سانگھڑ پولیس نے بھی بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

اب ایس ایس پی اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ  اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار کرلیے جن میں سے 2 نے اعتراف جرم کرلیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔