LIVE

اے این پی رہنما نے رکن اسمبلی پختونخوا پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروا دیا

ابوبکرصدیق
June 16, 2024
 

 ایم پی اے اقبال وزیر نے ۱۰ 10 سے زیادہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھ پرقاتلانہ حملہ کیا: اے این پی رہنما۔ فوٹو فائل

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما الف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ  درج کروا  دیا۔

پولیس کے مطابق اےاین پی رہنما الف خان کی مدعیت میں ایم پی اےاقبال وزیرکےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے اقبال وزیر نے ۱۰ 10 سے زیادہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھ پرقاتلانہ حملہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی میں میرے دوبچے بھی تھے، ٹکر سےگاڑی کو نقصان پہنچا، واردات کے دوران دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

اقبال وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ایم پی اے سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔

اس حوالے سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اقبال وزیر نے  جیونیوز کو بتایا کہ الف خان سےکوئی ذاتی رنجش نہیں معمولی تلخ کلامی ہوئی، غلط فہمی پر واقعہ پیش آیا، معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔