LIVE

جانوروں کی اوجھڑی نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میئرکراچی کا آئی جی سے رابطہ

ویب ڈیسک
June 17, 2024
 

قربانی کی آلائشیں اٹھانے سے قبل ہی پھاڑ کر خراب کردی جاتی ہیں: سالڈ ویسٹ منیجمنٹ حکام— فوٹو: اسکرین گریب

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ سے رابطہ کر کے  جانوروں کی اوجھڑی نکالنے والوں کےخلاف کارروائی کا کہا ہے۔

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ حکام کے مطابق قربانی کی آلائشیں اٹھانے سے قبل ہی پھاڑ کر خراب کردی جاتی ہیں اور شہرکے 99 کلیکشن پوائنٹس پرآلائشوں کوپہنچنےسےقبل ہی پھاڑدیاجاتا ہے،

حکام نے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور عملہ سڑکوں سےغائب ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ جانوروں کی اوجھڑی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کمشنر کراچی نے شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہوا ہے