LIVE

وزیراعظم کا افواجِ پاکستان کے سربراہان کو فون، عید کی مبارکباد دی

ویب ڈیسک
June 17, 2024
 

وزیراعظم شہبازشریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو فون کیا اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کو فون کیا۔

انہوں نے مسلح افواج کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ قوم سرحدوں پر وطن کی حفاظت پرمامورجوانوں کوخراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج وطن کے دشمنوں اوردہشتگردوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنارہی ہے۔