LIVE

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

ویب ڈیسک
June 27, 2024
 

فوٹو: فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے کم ہوا ہے۔

2 پیسے کمی کے بعد آج ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 38 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔