LIVE

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہریوں کیلئے شدید مشکلات

جواد ملک
June 30, 2024
 

گیس کی غیراعلانی لوڈشیڈنگ کے باعث ناشتہ اور کھانابنانا مشکل ہوگیا: صارفین/ فائل فوٹو

لاہور  میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا جس سے عوام کی زندگی مشکل بن گئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ناشتہ اور کھانا بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

اندرون شہر، گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی، باٹا پور کے علاقے گیس لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہوئے جبکہ فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقے، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ میں بھی گیس نہیں آرہی۔

ادھر جوہر ٹاون، اچھرہ، سمن آباد، چوبرجی، رائے ونڈ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل، شالیمار، ٹاؤن شپ، کینٹ، گھوڑے شاہ، گرین ٹاؤن، کوٹ لکھپت، ڈیفنس، مسلم ٹاؤن اور انجینئرنگ یونیورسٹی سے ملحقہ آبادیاں بھی شدید متاثر ہیں۔

گیس صارفین کے مطابق ایل پی جی بھی نایاب اور مہنگی ہوگئی ہے، ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 234 روپے جبکہ بازار میں 300 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔

گیس صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس حکام خاموش تماشائی بننے کے ساتھ ساتھ گیس کا شیڈول بھی جاری نہیں کر رہے اور شکایت کرنے پر کوئی شنوائی بھی نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام فوری اس معاملے کا نوٹس لیں۔