LIVE

شکار پور: ڈاکوؤں نے مسافر وین سے 5 افراد کو اغوا کرلیا

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

وین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ ڈاکوؤں نے وین سے مسافروں کو اغوا کیا اور کچے کی طرف فرار ہوگئے/ فائل فوٹو

شکار پور میں ڈاکوؤں نے مسافر وین سے 5 افراد کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر وین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ ڈاکوؤں نے وین سے مسافروں کو اغوا کیا اور  کچے کی طرف فرار ہوگئے۔

 اغوا کی واردات کے خلاف وین مالکان نے احتجاج کرواتے ہوئے سڑک بند کردی۔

واضح رہے کہ 5 ماہ میں شکارپور سے اغوا ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔