LIVE

لاہور: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر کرایوں میں 10روپے سے200 روپے تک ازخود اضافہ کردیا ہے/ فائل فوٹو

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غیر اعلانیہ طور پر  انٹر سٹی کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے انٹر سٹی کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹرز  نے مختلف روٹس پر کرایوں میں 10روپے سے200 روپے تک ازخود  اضافہ کردیا ہے۔ 

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی نئے بجٹ میں لگائے گئے اعشاریہ پانچ فیصد کے ایڈوانس ٹیکس کو واپس نہ لینے پر 5 جولائی کو پیٹرول پمپس کی ہڑتال کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے  یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔