LIVE

چوری کا شبہ،کریانہ اسٹور کے مالک کا 9 سالہ بچے پر تشدد، منہ کالاکردیا

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

  کریانہ اسٹور کے مالک کو بچے پر تشدد کرکے منہ کالا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے : پولیس/فوٹوفائل 

 لاہور میں کریانہ اسٹور کے مالک نے چوری کا الزام لگاکر  9 سالہ بچے پر تشدد کرکے اس کا منہ کالاکردیا۔

 پولیس کے مطابق بچے پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں کریانہ اسٹور کے مالک نے 9سالہ بچے  پر دکان سےچوری کا الزام لگایا  اور بچے کو   تشدد  کا نشانہ بناکر اس کا  منہ کالا کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  کریانہ اسٹور  کے مالک  کو بچے پر تشدد کرکے منہ کالا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔