LIVE

برطانوی الیکشن میں برٹش پاکستانیوں کا جھکاؤ کس طرف؟ سروے جاری

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

ان دونوں کمیونٹیز کے 41 فیصد ووٹرز نے غزہ کے تنازع کو اپنے ووٹ کا فیصلہ کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا— فوٹو: فائل

برطانیہ کے انتخابات میں صرف ایک روز باقی ہے مگر ایک حالیہ سروے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مؤقف کی وجہ سے پاکستانی نژاد افراد کی اکثریت لیبرپارٹی سے دور ہوگئی۔

YouGov کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ووٹرز کا ایک بڑا حصہ لیبر پارٹی کی بجائے گرین پارٹی کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتا ہے تاہم دیگر اقلیتوں میں 53 فیصد لیبرز کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی اور بنگلا دیشی خاندانوں کی اکثریت مسلمان ہے اور غزہ کے تنازع پر کیئر سٹارمر کے مؤقف کی وجہ سے گرینز کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

ان دونوں کمیونٹیز کے 41 فیصد ووٹرز نے غزہ کے تنازع کو اپنے ووٹ کا فیصلہ کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا۔

ان دونوں کمیونٹیز کے 41 فیصد ووٹرز نے غزہ کے تنازع کو اپنے ووٹ کا فیصلہ کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا— فوٹو: اسکرین گریب

پول کے مطابق صرف 28 فیصد پاکستانی اور بنگلا دیشی ووٹرز نے سٹارمر کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 72 فیصد کا خیال ہے کہ لیبرپارٹی کے رکن نے غزہ کے مسئلے کو بہت بری طرح سے ہینڈل کیا۔

غزہ کے مسئلے کے ساتھ ساتھ مہنگائی، نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) اور معیشت کی موجودہ حالت بھی برطانوی انتخابات میں اہم عوامل ہیں۔

برطانیہ میں بسنے والے نسلی اقلیتی گروہ مہنگائی میں اضافے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اضافے نے گروپ کے دو تہائی (66 فیصد ) کو اپنے معمول کے اخراجات میں بڑی کمی کرنے پر مجبور کیا جبکہ 62 فیصد کو لگتا ہے کہ انہیں مستقبل قریب میں اپنے اخراجات کو کم کرنا پڑے گا۔

مزید برآں، اکثریتی لوگوں (تقریباً 59 فیصد) کو پچھلے تین مہینوں میں توانائی اور 53 فیصد کو کھانے پینے کی اشیا کے بلوں کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔