LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد شاداب واپس فارم میں آگئے

ویب ڈیسک
July 03, 2024
 

فوٹو: لنکا پریمیئر لیگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان واپس فارم میں آگئے۔

لنکا پریمیئر لیگ میں شاداب خان نے مسلسل دوسرے میچ میں شاندار بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 

بدھ کو لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کے شاداب خان نےگال مارولز  کے خلاف 21 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز لنکا پریمیئر لیگ کے اپنے ڈیبیو میچ میں شاداب خان نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آؤٹ آف فارم تھے جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید بھی کی جارہی تھی۔