LIVE

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل سولر انرجی ہے: چوہدری شافع

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

ہر کوئی ذمے داری سے کام کرے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے کی ضرورت ہی نہیں: وزیر صنعت و تجارت/ فائل فوٹو

لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے سولر انرجی کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل قرار دے دیا۔ 

لاہور کے نجی کالج میں تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع نے کہا کہ کاٹن بیج پر عائد پابندی ہٹانے اور ٹیکسز میں کمی کے لیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے، جلد گارمنٹس سٹی بنانے جا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل سولر انرجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملات ہر ملک کو خود ہی کنٹرول کرنے چاہئیں، ہر کوئی ذمے داری سے کام کرے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے کی ضرورت ہی نہیں۔