LIVE

لاہور: عملے کی غفلت، علاج کیلئے بیٹا لائے، اسپتال نے مردہ بچی والدین کو پکڑا دی

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

اسپتال کے عملے نے 6 گھنٹے بعد بچے کو مردہ قرار دے کر میر ے حوالے کردیا: شہری—فوٹو: فائل

لاہور کے چلڈرن اسپتال کے عملے نے زندہ بچے کو مبینہ طور پر مردہ بچی سے بدل دیا۔

لاہور میں اسپتال کے عملےکی مبینہ غفلت سے صحیح سلامت بچہ ایک مردہ بچی سے تبدیل کردیا گیا۔

گوجرانوالہ کے شہری عرفان اکرم نے بتایا کہ اس کے ہاں چار روز قبل بیٹا پیدا ہوا، وہ اسے علاج کے لیے چلڈرن اسپتال لاہورلے آیا ، اسپتال کے عملے نے 6 گھنٹے بعد بچے کو مردہ قرار دے کر میر ے حوالے کردیا۔ 

عرفان اکرم نے بتایا کہ انہوں نے گھر پہنچ کردیکھا تو بچے کے کپڑوں میں مردہ بچی تھی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد میں اغوا کا مقدمہ درج  کرلیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ  متاثرہ خاندان اور اسپتال انتظامیہ کے بیانات بھی قلمبندکرلیے گئے ہیں۔