LIVE

شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ

امین انور
July 04, 2024
 

شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیےجاسکتے۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں شادی کے وقت یا علیحدگی سے پہلے بیوی کو دیے جانے والے تحائف کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری ارشد جمیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  فیملی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے  کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیےجاسکتے ہیں، شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔