LIVE

ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق

محمد وقار بھٹی
July 04, 2024
 

ملک میں اب تک 49 اضلاع کے 211 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے اور اب تک 8 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں/ فائل فوٹو

ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں کراچی، سندھ، بلوچستان  اور اسلام آباد میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پہلی بار کالا پل شیخ البندی ایبٹ آباد اور  جی ڈی اے پلانٹ گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو ملنےکی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ اوستا محمد، دکی، مستونگ، سبی اورکیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا جب کہ ڈھوک دلال راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق ملک میں اب تک 49 اضلاع کے 211 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے اور اب تک 8 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔