LIVE

’اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں، سوال کیا تو حکومت کو لینے کےدینے پڑسکتے ہیں‘

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

اگر ایتھلیٹ اگلے ایونٹ کےلیے کوالیفائی نہ کرے تو فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کو فارغ ہونا چاہیے: مشیر وزیراعظم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور  رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ ان سے سوال کیا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نےکہا کہ اگر ایتھلیٹ اگلے ایونٹ کےلیے کوالیفائی نہ کرے تو فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کو فارغ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ اُن سے سوال کیا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے اسپورٹس فیڈریشنز میں آپریشن کلین اپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ارادہ ہے  کہ اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی پر ان سے سوال ضرور کریں گے۔