LIVE

پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سطح پر سینٹرل کنٹریکٹس میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے معاوضے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے— فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈومیسٹک سطح  پر سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے نئی تجاویز  پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹس کی نئی پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ تینوں فارمیٹ کا چیمپئنز کپ کھیلنے والے کرکٹرز کو دینےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر ٹیم میں 30 ٹاپ کرکٹرز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹس بھی انہی 150 کھلاڑیوں کو دینےکی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 360 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 210 ڈومیسٹک کرکٹرز کےکنٹریکٹس ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے معاوضے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔