LIVE

خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔