LIVE

چاغی کے صحرا میں فیول کی تلاش میں بھٹکنے والے 2 نوجوان گرمی سے جاں بحق

ویب ڈیسک
July 04, 2024
 

نوجوانوں کا تعلق چاغی کے علاقے دالبندین کلی داؤد آباد سے ہے: ضلعی انتظامیہ— فوٹو:فائل

چاغی کے صحرا میں گرمی سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں نوجوان گاڑی کا فیول ختم ہونے پر پیٹرول پمپ ڈھونڈنے نکلے۔

دونوں نوجوان پیدل پیٹرول پمپ کی تلاش میں صحرا میں راستہ بھٹک گئے تھے اور گرمی کے باعث انتقال کرگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ نوجوانوں کا تعلق چاغی کے علاقے دالبندین کلی داؤد آباد سے ہے۔