LIVE

پی ٹی آئی حکومتی اے پی سی میں شرکت کرے گی: عمران خان نے گرین سگنل دیدیا

شبیر احمد ڈار
July 05, 2024
 

ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی: بانی پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔

انہوں نے کہا کہ  افغانستان کےساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے، عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔