LIVE

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں ٹرام چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک
July 05, 2024
 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچیں اور اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی لسٹ طلب کرلی اور کہا کہ ہر ہاؤسنگ اسکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹیفیکش کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی۔

اجلاس میں گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دی گئی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مینار پاکستان اور چائنہ اسکیم کے اسپورٹس کمپلیکسز کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔