LIVE

نواز شریف کا محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
July 05, 2024
 

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے جہاں ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس کے بعد دیگر صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے بھی کریں گے۔