LIVE

آئین توڑنے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے: علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک
July 05, 2024
 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نےکہا ہےکہ آئین توڑنے والوں کو  عبرت کی مثال بنائیں گے۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نےکہا کہ چیف جسٹس پاکستان اگر انصاف نہیں دے سکتے تو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے علیحدہ ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نےکہا کہ اگر  پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کو خیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سازشیوں کو  ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

اسد قیصر نےکہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز  اٹھائیں گے۔