LIVE

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کے سابق چیف جسٹس امیر حسین بھٹی پر سنگین الزامات

ویب ڈیسک
July 05, 2024
 

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شاہد جمیل نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس امیر حسین بھٹی پر  سنگین الزامات لگادیے۔

 سوشل میڈیا ٹاک شو 'ٹاک شاک' میں اعزاز سید سےگفتگو کرتے ہوئے سابق جج شاہد جمیل نے دعویٰ کیا کہ جسٹس امیربھٹی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا، مخصوص بینچ بنائے گئے، جسٹس امیربھٹی پر رشوت لینے کا بھی تاثر ہے۔

سابق جج شاہد جمیل ‎ کا کہنا تھا کہ ‎جسٹس امیربھٹی کے داماد نے وزارت ملنےکے بعد گھرکھانے پربلایا لیکن میں نہیں گیا، جسٹس امیربھٹی کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے بعد انہیں کہا تھا کہ اچھی خبریں نہیں چل رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کےخلاف کوئی کیس آتا تھا توسابق چیف جسٹس امیر بھٹی جسٹس علی باقرنجفی کے پاس لگاتے تھے، قمرباجوہ کے سمدھی صابر مٹھو نے تعیناتی سے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ان کی بات ہوگئی باجوہ چیف ہوں گے، صابرمٹھو نے مختلف کیسز میں بھائی اور والدہ کے ذریعے پیغامات بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو اپروچ کرنا آسان نہیں ہوگا۔

جیو نیوز نےاس معاملے پر رائے لینے کے لیےجسٹس نجفی، جسٹس (ر) شمیم سے رابطہ کیا ہے۔ جیو نیوز نےاس معاملے پرجسٹس (ر) امیر بھٹی، جسٹس (ر) قاسم اور علی افضل ساہی سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ان افراد نے اب تک جواب نہیں دیا اگر وہ چاہیں تو ہمارا پلیٹ فارم دستیاب ہے تاکہ وہ اپنی رائےدے سکیں۔