LIVE

شراب پینے یا برآمدگی کا ملبہ شرجیل میمن کے ملازمین پر ڈال دیا گیا

افضل ندیم ڈوگر
September 01, 2018
 

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد ہونے کے مقدمے میں اصل ملزم کو مدعی بنا دیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد ہونے کے معاملے میں اصل ملزم کو مدعی بنا دیا گیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ مقدمہ شرجیل میمن اور ان کے 2 ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کمرے کا تذکرہ ہے مگر شرجیل انعام میمن کو براہ راست مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔

شراب پینے یا برآمدگی کا ملبہ شرجیل انعام میمن کے ملازمین پر ڈال دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں شرجیل انعام میمن اور جیل کے متعلقہ اہلکاروں اور افسران کو کلین چٹ مل گئی ہے جبکہ ایف آئی آر میں چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے یا چھاپے کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا۔

مقدمہ کے اندراج کے لیے 11 گھنٹے تک تھانہ بوٹ بیسن کا روزنامچہ روکا گیا، ایف آئی آر کے تحت شراب برآمدگی کی ذمہ داری شرجیل انعام میمن پر عائد نہیں ہوتی۔