LIVE

لندن : ڈاکٹر نے نواز شریف کے دل اور گردوں کا معائنہ کیا

ویب ڈیسک
December 02, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ گذشتہ 2 ہفتے سے موجود ہیں۔

آج لندن کے گائز اسپتال میں دل کےسرجن اور گردوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا معائنہ کیا۔

2 روز قبل نواز شریف کا لندن برج کے قریب اسپتال میں طبی معائنہ ہونا تھا تاہم وہاں حملے کے باعث وہ واپس گھر روانہ ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 28 نومبر کو بھی سابق وزیر اعظم کا لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین کیا گیا تھا۔

پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ کے حوالے سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے دائیں بغل (رائٹ ایگزیلا) میں ایک سے زائد گلٹیاں ہیں جو بڑی ہو چکی ہیں، مرض کی مزید تشخیص جاری ہے۔

 گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ نوازشریف کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، والد کو متعدد بار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں۔

نوازشریف کیس میں کب کیا ہوا؟