LIVE

’اپریل میں بارشیں کم اورگرمی زیادہ رہے گی‘

ویب ڈیسک
April 04, 2021
 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشیں  معمول سے کم اور  درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور  زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان  میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان  ہے جبکہ  بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان  پہنچنےکا خدشہ ہے۔

خیا ل رہے کہ کراچی میں ہفتے کو  اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔