پاکستان
Time 03 اپریل ، 2021

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 44 ڈگری کو چھو گیا

فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل 1947کو  کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :