پاکستان
Time 03 اپریل ، 2021

کراچی میں 74 سال بعد اپریل کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ

فوٹو: پی پی آئی

کراچی میں پانچ روزہ ہیٹ ویو کے دوران آج کا دن گرم ترین رہا،دوپہر دو بجے پارہ 43.6 ڈگری سینٹی گریڈکو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے چلنے والی گرم اور خشک ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا ہے اور  اب جنوب سے ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

 جنوبی ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہیں،جس کے باعث درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگیا اور درجہ حرارت44ڈگری سے کم ہوکر 42ڈگری پر آگیا ،ہوا میں نمی کا تناسب 14فیصد ہے۔ 

شہر میں 30مارچ سے گرمی کی پہلی لہر کا آغاز ہوا اورآج گرم ترین دن رہا،دوپہر 2 بجے تک درجہ حرارت 43.6 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 34.7 ڈگری ہے، اس سے قبل 14 اپریل 1947کو اب تک کا سب زیادہ درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2002 میں اپریل میں درجہ حرارت 43.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :