LIVE

پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی

ام فروا
May 23, 2024
 

پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں سادہ روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے جس کااطلاق کل سے ہوگا۔

روٹی کی قیمت میں کمی سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے ایکس پر بیان جاری کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت 12سے 14روپے مقرر ہے  جبکہ لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کی تھی۔